چنتامنی:22نومبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)تجارتی مرکزشہر چنتامنی کے آزاد چوک کے کنارے نامہ جیولرس دکان کے لٹیروں نے دیوار میں ہول بناکر کئی لاکھ کے زیورات لوٹ لے جانے کا واقع کل شب پیش آیا ہے پولیس زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شہر کے ایم جی روڈ میں واقع نامہ کٹنّا جیولرس کے مالک ناگیندرہ صبح دکان کا شٹر کھولا تو دکان کے سارے سامان بکھرے پڑے ہوئے تھے اور دکان کے کنارے کی دیوار میں ہول پڑا ہوا تھا دکان میں موجود کئی زیوارت غائب تھے انھوں نے اس کی اطلاع فوراََ محکمہ پولیس کو دی تو چکبالاپور ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس کرتک ریڈی ڈی وائی ایس پی ناگیش و سرکل انسپکٹر ہنومنتپا کے علاوہ فنگر پرنٹ کے ماہر پہنچ کر دکان کا معائنہ کئے تو کوئی سراغ نہیں ملا ۔
اس خصوصی میں جیولرس کے مالک نے ٹاون پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرایا ہے کہ 10نومبر کو بنگلور دیوانا ہلی کا ساکن رکیش نے ہمارے دکان کے بازو والا دکان کرایہ پر لیا تھا گذشتہ روز اُس دکان کے چابیاں مجھ سے ہوڈ ورک کرنے کے بہانے لیکر کل رات اُس نے مجھے فون کرکہ کاٹ دیا اُس کے بعد میں نے دوبارہ اُسے فون کرنے کی کوشش کی تو اُس کا فون آف بتارہا ہے ہمیں شک ہیکہ اُسی نے دکان کے دیوار میں ہول بناکر 200گرام سونے کے زیورات 20کیلو چاندی کے سامان ایک لاکھ روپئے نقد لیکر فرار ہوگیا ہے ۔پولیس نے رکیش کے خلاف شک کی بنیاد پر معاملے درج کرتے ہوئے لٹیروں کو گرفتار کرنے کے لئے ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس کرتک ریڈی کے زیر نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔